این اے 133: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر راجہ پرویز اشرف پر جرمانہ عائد

270819_4127110_updates.webp

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرالیکشن کمیشن زاہد سبحانی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فیصلہ سنایا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر راجہ پرویزاشرف پر 49 ہزار 5سو روپےجرمانہ کیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویزاشرف 3 روزمیں جرمانہ اداکریں ورنہ کیس چیف الیکشن کمشنرکوبھیج دیاجائے گا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مبینہ ویڈیو کی نادرا، پیمرا اور دیگر اداروں سے رپورٹ آنے پرفیصلہ کیا جائے گا، امیدوارضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ورنہ کارروائی ہوتی رہے گی۔

شیئر کریں

Top