آفریدی کی ہندوستانی پرچم پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل

123-773.jpg

دوحا: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

دوحا میں گزشتہ انڈیا مہاراجہ کو ایلیمنیٹر میں 85 رنز سے شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی کی کپتانی میں ایشیا الیون کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے ایک بھارتی مداح کو ہندوستانی پرچم پر آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
شاہد آفریدی کے اقدام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ امید کررہے ہیں سابق کرکٹر کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے۔

پی ایس ایل 8، اسٹرائیک ریٹ میں حارث نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

123-772.jpg

کراچی: پی ایس ایل 8 میں محمد حارث نے اسٹرائیک ریٹ میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا۔

پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے محمد حارث نے اسٹرائیک ریٹ میں سب کوپیچھے چھوڑدیا، انھوں نے 34 چوکوں اور 18 چھکوں کی مدد سے 350 رنز بنائے اور 186.17 کا اسٹرائیک ریٹ پایا۔
سکندر رضا نے 19 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 179.83 کا اسٹرائیک ریٹ پایا اور وہ دوسرے نمبر پر رہے، 453رنز بنانے والے روسو نے 48 چوکوں اور 21 چھکوں کی مدد سے 171.59 کا اسٹرائیک ریٹ پایا۔
عماد وسیم کا اسٹرائیک ریٹ 170.46 رہا، انھوں نے 41 چوکے اور 16 چھکے جڑے، کولن منرو نے 169.31کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے،انھوں نے 23 چوکے و 20چھکے لگائے۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 کی فاتح بن گئی

123-739.jpg

لاہور: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز پر ہمت ہار گئی۔
سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 34، خوشدل شاہ 25، ٹِم ڈیوڈ 20، کیرون پولارڈ 19 اور عثمان خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4، راشد خان نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 39 اور مرزا بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی 15 گیندوں پر دھواں دار 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 جبکہ انور علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑی لیگ بن چکی، نجم سیٹھی

123-738.jpg

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل آئی پی ایل سے بڑی لیگ بن چکی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میں نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میڈیا ریٹنگ میں پی ایسکر دیا ایل کو آئی پی، ایل سے بڑی لیگ بن گئی ہے۔ آئی پی ایل کی ایک سو تیس ڈیجیٹل ریٹنگ رپی ہے جبکہ پی ایس ایل کی اس بار ایک سو پچاس ڈیجیٹل ریٹنگ آئی ہے جو اس لیگ کی دنیا بھر میں مقبولیت کا بڑا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیگ کے دوران مجموعی طور پر 80 فی صد سے پرویز زائد ٹرن آوٹ رہا، بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آمد پر شائقین کے شکر گزار ہیں، لیگ کے کامیاب انعقاد پر خوش اور اللہ کے شکر گزار ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ لیگ کے انعقاد میں تعاون پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام اداروں کے شکرگزار ہیں، مداحوں کی سپورٹ کے بغیر لیگ کامیاب نہیں ہوسکتی ۔22 دسمبر کو چارج سنبھالاتو لیگ کی افتتاحی تقریب کی کوئی تیاری نہیں تھی۔ خود تمام انتظامات کی نگرانی کی۔۔ہمیں اب یقین ہوگیا ہے کہ ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں لیگ کروسکتے ہیں۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ لیگ کے کچھ میچز امریکا میں کروانے کے بارے میں کہا جارہا ہے۔ اگر موقع ملاتو امریکا میں لیگ کے میچز کروانے کا سوچیں گے۔ نجم سیٹھی کے مطابق پی سی بی وفاقی حکومت کو بھاری بھرکم رقم ٹیکسز کی مد میں ادا کرتا ہے، لیگ میں پچز کا معیار بہترین تھا بڑے اچھے نتائج ملے ہیں۔پچز کے معیار سے ثابت ہوگیا کہ ہمیں پچز کے لئے کسی غیر ملکی کیوریٹر کی ضرورت نہیں ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کا نسخہ بتادیا

123-737.jpg

ھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کا نسخہ بتادیا۔

ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مخصوص پانچ روز اور پچز پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا اس بحث کو چھوڑ کر ہمیں اس جانب توجہ دینی چاہیے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو پرکشش کیسے بنایاجاسکتاہے۔
سابق کپتان نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بولرزکو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، ایک بولر کو ہر گیند پر بیٹر کی طرف سے چیلنج کا سامنا ہوتاہے تو پھر بیٹر کو بھی ہر قسم کی گیند کا سامنا کرنا چاہیے۔
ان کا اشارہ شاید باؤنسرز کی پابندی ختم کرنے کی طرف ہے۔

پلیئنگ الیون سے باہر نیشم دورانِ میچ نیند کے مزے لیتے رہے

123-736.jpg

لاہور: پلیئنگ الیون سے باہر پشاور زلمی جمی نیشم دورانِ میچ نیند کے مزے لیتے رہے۔

پی ایس ایل سیزن 8 کے دوسرے ایلمنیٹر کیلیے پشاوزلمی کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہ بنا پانے والے جمی نیشم نیند کے مزے لیتے رہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹر کو ٹی وی پر سوتے ہوئے دکھایا گیا،اس وقت کپتان بابر اعظم بیٹنگ کر رہے تھے، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد دلچسپ تبصرے ہوتے رہے۔

لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

123-705.jpg

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے 172 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر سیم بِلنگز 28، سکندر رضا 23، احسن حفیظ 15، عبداللہ شفیق 10 اور فخر زمان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی 11 اور ڈیوڈ ویزے 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی 2 جبکہ وہاب ریاض، عامر جمال اور سلمان ارشاد 1،1 وکٹ حاصل کر سکے۔
اسے سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 85 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان بابر اعظم 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھانوکا راجاپکشا 25 اور حسیب اللہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

آئی سی سی اجلاس؛ نجم سیٹھی نے پلان کیوں تبدیل کیا؟

123-704.jpg

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل کی خاطر دبئی روانگی کا ٹریول پلان تبدیل کرلیا۔

نجم سیٹھی اب ہفتے کو شیڈول فائنل کے فوری بعد دبئی کی اڑان بھریں گے جبکہ آفیشلز سلمان نصیر اور فیصل حسنین آج دبئی پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں اعلیٰ بورڈ حکام 18 اور 19 مارچ کو شیڈول آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز اور دوسری میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ان اجلاسوں میں سامنے آنے والی تجاویز پر آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلوں کی منظوری لی جائے گی جبکہ اہم اجلاس 20 مارچ کو طے ہے۔
نجم سیٹھی اجلاس میں رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی روانگی کے حوالے سے پی سی بی کا موقف پیش کریں گے۔
قبل ازیں نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وہ 17 مارچ کو دبئی روانہ ہوں گے تاہم گزشتہ روز پی ایس ایل فائنل ری شیڈول کرتے ہوئے ایک روز پہلے 19 کے بجائے 18 مارچ ہفتے کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پی ایس ایل فائنل کا شیڈول تبدیل کرنے کا مقصد نجم سیٹھی اور پی سی بی کی طرف سے محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کو بارش کا جواز پیش کیا گیا تھا۔
نجم سیٹھی 21 مارچ کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیاکپ کی میزبانی پر سخت موقف اپنائی گے۔

ثقلین مشتاق نے جاوید میانداد سے بدتمیزی کا اعتراف کرلیا

123-703.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے سابق لیجنڈری کپتان جاوید میانداد سے بدتمیزی کا اعتراف کرلیا۔

معروف یوٹیوبر نادر علی سے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے کیرئیر میسج نہیں آرہا تھا جبکہ اِن دنوں انجری کی وجہ سے پریشان تھا، جاوید میانداد کوچ تھے اُن سے بات کی تو صحیح جواب نہیں دیا جس پر واقعہ پیش آیا۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ ’’میری آواز تیز تھی غصے میں جاوید بھائی سے کہا کہ آپ کو پتہ ہوگا مجھے کھلائیں گے یا نہیں! ورنہ گھر بھیج دیں، تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ بدتمیز اپنی آواز نیچے کرو تو میں غصے میں تھا تو کہہ دیا میں آپکو مار بھی سکتا ہوں‘‘۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ’’سعید انور اور میں جاوید میانداد کے گھر گئے جہاں میں نے اُن سے معافی مانگی، تو جاوید میانداد نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گلے لگایا اور معاملہ ختم کردیا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جاوید بھائی نے مجھ سے صحیح سے بات نہ کی ہو بلکہ ٹیم میں بھی کھیلا بعدازاں ہم نے پی ٹی وی پر ایک ساتھ کام کیا۔

ہربھجن نے ایک بار پھر ایشیاکپ سے متعلق متنازع بیان داغ دیا

123-702.jpg

بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان میں ایشیاکپ سے متعلق متنازع بیان دیدیا۔

سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی ٹیم کو کو ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے، دورے کے دوران ہماری ٹیم کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے تو ہم کیسے خطرہ مول لے سکتے ہیں؟، ہماری حکومت صحیح فیصلہ لے رہی ہے۔ کسی بھی سیریز کے لیے پاکستان جانے سے زیادہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہے۔
اس سے قبل بھی سابق بھارتی کرکٹر نے کہا تھا کہ اگر ایشیاکپ میں بھارت پاکستان نہیں جاتا تو یہ ہمارا فیصلہ ہے آپ بھی ورلڈکپ کھیلنے نہ آئیں کس نے کہا ہے آپکو آئیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے کھیلنے کا کوئی شوق نہیں، البتہ پاکستان کو بھارت کی ضرورت ہے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے آنے سے متعلق سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ اِن دنوں قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں انڈیا مہاراجہ کی نمائندگی کررہے ہیں، جہاں انکی ٹیم 4 میچز میں محض 2 پوائنٹس حاصل کرسکی ہے جبکہ شاہد آفریدی کی ایشیا الیون 4 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Top