سنسر بورڈ نے فلم ’لفنگے‘ پر پابند ی کیوں لگائی؟ اداکار مانی بورڈ سے نالاں

16.jpg

کراچی: پاکستان کے معروف کامیڈین اداکارہ سلمان شیخ عرف مانی کا کہنا ہے کہ فلم ’لفنگے‘ میں ایسا کچھ نہیں ہے جو پہلے نہ دکھایا گیا ہو۔

گزشتہ روز سنسر بورڈ کی جانب سے فلم بینوں کے لیے’’نامناسب “ ہونے کے دعوے کے بعد فلم “لفنگے” کی پاکستان میں ریلیز پرپابندی عائد کردی گئی تھی جس پر فلم میں اہم کردار نبھانے والے اداکار مانی کا کہنا ہے کہ فلم میں ایسے لطیفے یا ذومعنی جملے شامل نہیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستانی فلموں میں پیش نہیں کیے گئے ہوں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ، بشریٰ اقبال نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

13.png

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے مرحوم شوہر کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

یہ ویڈیو کئی سال پرانے ایک ٹیلی ویژن شو کی ہے جس میں عامر لیاقت حسین کے ساتھ ان کی بیٹی دعا موجود ہے جبکہ عامر لیاقت مزاحیہ انداز میں اپنی بیٹی کا انٹرویو لے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کیپشن میں بشریٰ اقبال نے ‘ اَن مٹ نقوش’ بھی لکھا۔

اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور عامر لیاقت کے مداح کمنٹس میں ان کی مغفرت کیلئے دعائیہ کلمات لکھ رہے ہیں۔

چند صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دکھ کا اظہار بھی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بچوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جب وہ والد کے انتقال کے بعد ایسی کوئی یادگار دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جون کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 50 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہے تاہم ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ عامر لیاقت نے انہیں طلاق دے دی ہے۔

مکی اور منی ماؤس ’ڈزنی ‘ کو خیرباد کہنے کے لیے تیار

12.png

نیویارک: سال 2024 میں مکی ماؤس کے کردار کو 95 سال مکمل ہورہے ہیں اور اس موقع پر اس کے کاپی رائٹس ایکسپائر ہوجائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں میں بتایا گیا ہے کہ مشہورِ زمانہ کارٹون کردار مکی ماؤس بہت جلد ’ڈزنی اسٹوڈیو ‘چھوڑنےوالا ہے، کیونکہ 2024 میں مکی کو ڈزنی اسٹوڈیو کے ساتھ 95 سال مکمل ہوجائیں گے اسٹوڈیو اس آئیکونک کارٹون کردار کے حوالے سے حاصل خصوصی رائٹس سے جلد محروم ہوجائے گا۔

علاوہ ازیں امریکی کاپی رائٹ قوانین کے تحت 2024 سے مکی ماؤس پبلک ڈومین کے طور پر دستیاب ہوگا اور عام افراد بھی اسے اپنے تخلیقی کاموں کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
تاہم جب کاپی رائٹس ایکسپائر ہوجائیں گے تو ہر فرد اس کردار کو کسی قسم کی اجازت یا معاوضہ اداکئے بغیر استعمال کرسکے گا۔

یاد رہے کہ اس آئیکونک کارٹون کردار ’مکی ماؤس ‘ کو 1928 میں اسکرین پر متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد یہ کردار ڈزنی کی شناخت ثابت ہوا تھا جبکہ ڈزنی اسٹوڈیو مکی ماؤس کو 130 سے زائد فلموں میں استعمال کر چکا ہے۔

کرن ارجُن ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہوں گے

2344798-vsdvsvv-1657002037-204-640x480-1.png

ممبئی: سن 1995 کی مشہورِ زمانہ فلم ’’کرن ارُجن ‘‘ کے بعد دوسری مرتبہ بالی ووڈ کے دونوں خان سلمان اور شاہ رُخ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان اور سلو میاں دونوں ایک ساتھ یش راج فلمز کے بینر تلے فلم کرنے جارہے ہیں جس کی کہانی ادتیا چوپڑا لکھ رہے ہیں تاہم فلم کا نام ابھی نہیں سوچا گیا۔
اس فلم کا مرکزی خیال تیار کیا جا چکا ہے جبکہ دتیا چوپڑا اس فلم کی کہانی، سکرین پلے اور ڈایئلاگ پر مزید کام کر رہے ہیں، مداحوں کےلئے یہ بڑی خوشخبری ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی کرن ارجن کے بعد یہ دوسری ایک ساتھ مکمل فلم ہوگی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی رواں سال کے آخر فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو سنائی جائے گی اور فلم کی شوٹنگ 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں شروع کی جائے گی۔
اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم میں ہریتک روشن بھی نظر آئیں گے تاہم ان کا کیا کردار ہوگا یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں خان کرن ارجن میں مکمل جبکہ ہم تمھارے ہیں صنم، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، ٹیوب لائٹ اور زیرو میں ایک ساتھ مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔

لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟

2342340-scaqcc-1656490766-858-640x480-1.png

برطانیہ: ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کی ہدایتکار میں بننےوالی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ ریلیز کے لئے تیار کر لی گئی۔

اس فلم میں فلمساز نے شہزادی ڈیانا کی زندگی کی سینکڑوں گھنٹے کی فوٹیج کے ذریعے ان لمحات کو فلمانے کی کوشش کی ہے جس میں ان کی جوانی سے لے کر 31 اگست 1997 کو 36 سال کی عمر میں ان کی موت اور اس کے نتیجے میں سوگ کے غیرمعمولی مناظر شامل ہیں۔

فلم کے حوالے سے آسکر کے لیے نامزد ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم میں انہوں نے انٹرویوز اور تجزیوں کے روایتی انداز سے بچتے ہوئے لیڈی ڈیانا، میڈیا اور عوام کے درمیان تعلقات کی پیچیدگیوں کو کھوجنے کی کوشش کی ہے اور وہ اس کے ناظرین سے جذباتی ردعمل کی امید رکھتے ہیں

دنیا کا سب سے پُر کشش مرد کون ہے؟

2342321-befunkycollage-1656487355-169-640x480-1.jpg

بی ٹی ایس گلوکار کِم نے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر جگہ بنا لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے مشہورِ زمانہ پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس ‘ کے گلوکار کِم نےسائنسی طور پر دنیا کے سب سے زیادہ خوبصورت چہرے قرار پانے والے رابرٹ پیٹنسن اور ریتک روشن جیسے خوبرو اداکاروں کو شکست دے کر دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
بی ٹی ایس آرمی کے کِم عرف وی کو 2022 کا سب سے خوبصورت سائنسی چہرہ قرار دے دیا گیا، اس سے قبل برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن نے یہ تاج اپنے نام کیا تھا۔
کِم خوبصورتی کی سائنسی پیمائش کے حساب سے اس زمین پر سب سے پرکشش انسان ہیں، گلوکار کی خوبصورتی کا اندازہ قدیم یونانی حساب کے طریقہ کار، بیوٹی فائی کا گولڈن ریشیو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا جسے تاریخی طور پر جسمانی کمال کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 کے دس پُرکشش ترین چہروں کی فہرست میں کم کے بعد دوسرے نمبر پر پال رووڈ، تیسرے نمبر پر رابرٹ پیٹنسن جبکہ چوتھے نمبر پر بھارتی اداکار رتیک روشن کا نام شامل ہے۔

مجھ پرغلط کیسزبنوائے جا رہے ہیں، ماڈل صوفیہ مرزا کا سابق شوہر پر الزام

2342286-befunkycollage-1656483898-854-640x480-1.jpg

لاہور: اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے سابق شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ عمر فاروق ظہور دبئی میں بیٹھ کرمجھ پرغلط کیسزبنوا رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی اداکارہ و ماڈل صوفیا مرز ا نے سابق شوہر پر دھمکیاں دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق شوہر میری بیٹیوں کو صدف ناز کی بیٹیاں ظاہر کرکے دبئی لے گیا، میں ہرجگہ درخواستیں دیتی پھر رہی ہوں کہ بیٹیاں واپس دلائی جائیں۔

انہوں نے مریم نواز اور وزیرِاعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ انہیں ان کی بیٹیاں واپس دلائیں جائیں انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے اپنی بیٹیوں سے نہیں مل سکی ہیں، بیٹیوں سے جدائی بہت تکلیف دہ معاملہ ہے۔
ماڈل و اداکارہ نے سابق شوہر پر مزید الزامات عائد کیے کہ میری شہرت کو نقصان پہنچایاگیا،گھٹیا الزامات لگائےگئے، مجھے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔

یا درہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستانی اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) کا اپنے بہترین دوست اور سابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے گٹھ جوڑ سے سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف انتقامی مہم چلانے کا بھانڈا پھوٹا تھا۔

دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد نارویجیئن شہری عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم کا بھانڈا عدالتی دستاویزات نے پھوڑا، جب تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور پر لگائےگئے الزامات ثابت نہ ہونے پر کیسز خارج کردیے صوفیہ مرزا کی طرف سے عمر فاروق ظہور پر مبینہ فراڈ اور 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔

عالیہ بھٹ میڈیا پر کیوں بھڑک اُٹھیں؟

2342262-xdacac-1656480485-959-640x480-1.png

ممبئی: حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد ننھا مہمان آنے والا ہے۔
جہاں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ اب عالیہ جو کہ برطانیہ میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ پر ہیں رنبیر انہیں لینے برطانیہ جائیں گے۔
تاہم عالیہ نے اس بات پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا کو سخت جواب دیا ہے، عالیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایک خاتون ہیں کوئی پارسل نہیں کہ انہیں پک کیا جائے۔

عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ تنازع کی زد میں آگئی

2328889-laal-1653918949-253-640x480-1.jpg

 ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ تنازع کی زد میں آگئی ہے اور مخالفین فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے خلاف ٹرینڈ چلا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عامر خان کی مذکورہ فلم کا بائیکاٹ کیا جائے کیوں کہ انہوں نے فلم میں بھارتی فوج کا یونیفارم پہن کر ذہنی معذوری جیسا کردار نبھایا اور فوج کا بہت مذاق بھی اڑایا، امید ہے عوام اس کچرا فلم کا بائیکاٹ کریں گے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کا چربہ ہے، عامر خان اور کرینہ کپور کو یہ فلم کاپی کرنے کے لیے 14 سال لگے، اس طرح کی فلم کو روکا جائے۔

اسی طرح ایک اور مخالف نے اداکار کے ماضی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے کہا تھا کہ بھارت کے شہری عدم برداشت کا شکار ہیں، تو ایسا شخص جس کے لیے بھارت محفوظ نہیں تو اسے اس ملک میں اپنی فلم ریلیز بھی نہیں کرنی چاہیے، لال سنگھ چڈھا کا ہر حال میں بائیکاٹ کیا جائے۔

خیال رہے کہ مذکورہ فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جائے گا، لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ جبکہ فلم میں ہدایت کاری کے فرائض ادویت چوہان نے انجام دیے ہیں۔

کینیڈین گینگسٹر نے بھارتی گلوکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

2328790-untitledaasss-1653904575-597-640x480-1.png

ممبئی: گزشتہ روز بھارتی پنجاب میں گلوکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کا بہیمانہ قتل کیا گیا جس کی ذمہ داری اب کینیڈین گینگسٹر نے قبول کی ہے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کینیڈا میں مقیم لارنس بشنوئی گینگ کے رکن گولڈی برار کی جانب سے  پوسٹ کے زریعے سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

گولڈی برار نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ’میں، سچن بشنوئی اور لارنس بشنوئی گروپ سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ان (سدھو) کا نام وکی مدھوکھیرا اور گرلال برار کے قتل کے حوالے سے سامنے آیا تھا لیکن اس کے باوجود پولیس نے کچھ نہیں کیا‘۔

جبکہ بھارتی پنجاب کی پولیس نے بھی بشنوئی گینگ کے سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

Top