رنبیر کپور نے نیم برہنہ لباس پرعرفی جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا

123-767.jpg

ممبئی: بالی ووڈ میں انتہائی متنازع فیشن کی شہرت رکھنے والی عرفی جاوید کو ان کے ساتھی فنکار اور فلم انڈسٹری کے افراد تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں تاہم اب رنبیر کپور کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔

عرفی جاوید اپنے فیشن سینس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ آئے دن وہ عجیب و غریب تراش خراش کے مختصر ترین لباس زیب تن کر کے فوٹس سیشن کروا رہی ہوتی ہیں جس پر بالی ووڈ کے بولڈ اسٹارز بھی انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں۔
جس پر عرفی جاوید کو کافی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے تاہم وہ اپنے فیشن سینس کا دفاع کرتی نظر آتی ہیں اور کئی بار ساتھی فنکاروں سے اس پر الجھ بھی چکی ہیں۔ حال ہی میں ایک شو میں رنبیر کپور نے بھی ان پر تنقید کی ہے۔
رنبیر کپور اور کرینہ سیف ایک ٹی وی شو میں موجود تھے جہاں اداکاراؤں کا فیشن سینس موضوع بحث تھا۔ اداکاراؤں کے چہرے چھپائے گئے اور مہمانوں کو ان کے لباس سے پہچاننا تھا کہ کس اداکارہ کی تصویر ہے۔
جیسے ہی ایک مختصر ترین لباس پہنی اداکارہ کی تصویر دکھائی گئی، رنبیر کپور نے بے ساختہ کہا کہ یہ عرفی جاوید ہیں۔ کرینہ کپور نے پوچھا کہ یہ اچھا یا برا فیشن سینس ہے۔
جس پر رنبیر کپور نے عرفی جاوید کے خراب فیشن سینس پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’ برا سینس‘‘ قرار دیا۔ رنبیر کپور نے مزید کہا کہ میں اس قسم کے فیشن کا پرستار نہیں ہوں لیکن آج ہم اس دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں سب کا خود سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔

زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے، بھارتی گینگسٹر

1-13.png

گینگسٹر لارنس بشنوئی ، جو اس وقت قتل جیسے متعدد سنیگن الزامات میں جیل میں قید ہیں، نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قتل کو زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی نے جیل میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ معافی مانگیں یا بُرے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ کیونکہ ان کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گینگ کے لیڈر لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو مندر میں جا کر معافی مانگنی چاہیے۔ ابھی میں غنڈہ ’نہیں‘ ہوں مگر سلمان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا۔ میری زندگی کا مقصد سلمان کو مارنا ہے، سیکورٹی ہٹنے کے ساتھ ہی ان کا قتل کردوں گا۔
مذکورہ بالا انٹرویو میں بشنوئی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سلمان کو چار پانچ سال سے مارنا چاہتے ہیں۔ بشنوئی نے سلمان خان کو مغرور بھی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا بھی سلمان خان جیسا ہی تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں لارنس نے سلمان خان کو کالے ہرن کا شکار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور عوام کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ گینگسٹر نے کہا تھا کہ معافی مانگیں ورنہ نتائج کیلئے تیار رہیں۔ انہوں یہ بھی کہا تھا کہ بچپن کا غصہ ہے میرے اندر، آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا۔

فرحان سعید، مشی خان اور عدنان صدیقی عمران خان کیلئے افسردہ

123-735.jpg

اسلام آباد: شوبز انڈسٹری سے فرحان سعید، مشی خان اور عدنان صدیقی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حمایت میں ٹویٹیں سامنے آئی ہیں۔

آج اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں سے پولیس تصادم اور زمان پارک پر پولیس کے چھاپے کو تینوں فنکاروں نے شدید مذمت کی۔
مشی خان تو عمران خان کی ریلی کے ساتھ ہی رہی اور وہ دن بھر ٹویٹ کے ذریعے کپتان کی مشورے دیتی رہیں۔
ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسلام آباد نہیں جانا چاہئے، لوگ ان کو جال میں پھنسا رہے ہیں اور وہ اپنے منصوبے پر عمل در آمد کرنا چاہتے ہیں۔
فرحان سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے ٹویٹر کا سہارا لیا اور لکھا کہ کیا اس ملک میں کوئی قانون باقی ہے؟ پہلے تو پھر یہ حوصلہ ہوتا تھا کہ آرمی سنبھال لے گی۔
اداکارہ عدنان صدیقی نے ٹویٹ کیا کہ یہ طاقت کا انتہائی گھناؤنا استعمال ہے، اور ہم اب بنانا ریپبلک کی طرح کام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ انصاف اور مساوی مقابلے کی فضا کہاں ہے؟ یا یہ جنگل کا قانون ہے، اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے۔

پریانکا چوپڑا کو ہالی وڈ میں سب سے بڑی رکاوٹ کون سی پیش آئی؟

123-734.jpg

لاس اینجلس: بالی وڈ اور ہالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہالی وڈ میں سب سے بڑی کون سی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پریانکا اپنے نئے ہالی وڈ پروجیکٹ جاسوسی تھرلر ’سائٹیڈل‘ کیلئے تیار ہیں جس میں ان کے ساتھ گیمز آف تھرونز کے اداکار رچرڈ میڈن ہیں۔
’سائیٹیڈل‘ کو ’ایونجرز اینڈ گیم‘ کے دو ڈائریکٹر انتھونی اور جو روسو ہدایت کاری دے رہے ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسٹریمنگ سروسز آنے کے بعد بہت کچھ تبدیل ہوگیا ہے، اب آپ کو عالمی طور پر متاثر کرنے والے پروجیکٹ بنانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہالی وڈ میں داخل ہوتے وقت انہیں جو سب سے بڑی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا وہ ان کی صلاحیت کے متعلق محدود اور تنگ نقطہ نظر تھا۔

آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

123-733.jpg

لاہور: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک لوکل میڈیا ادارے کو غلط خبر چلانے پر دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا میں مداحوں کو لیگل نوٹس سے آگاہ کیا اور نیوز پلیٹ فارم سے دو دن میں عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ساتھی فنکاروں سے درخواست کی کہ وہ اس جعلی رپورٹنگ کے خلاف ان کا ساتھ دیں۔
گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم لفافہ صحافت اور جعلی رپورٹنگ کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔
آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میری بس ہوگئی ہے، میں خود کیلئے اور ان تمام لوگوں کیلئے کھڑی ہوئی ہوں جو ان کا اگلا نشانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ لوکل نیوز پلیٹ فارم نے ایک خبر چلائی تھی جس کے مطابق گلوکارہ کے ایک انٹرویو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کو اپنے بڑے بھائی پر کرش تھا۔

کامیڈی میں پاکستان ہمیشہ انڈیا سے آگے رہا ہے، شکیل صدیقی

1-12.png

کراچی: پاکستان کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ کامیڈی میں پاکستان ہمیشہ انڈیا سے آگے رہا ہے۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں کامیڈین کا کہنا تھا کہ ان کو یقین ہے کہ پاکستانی ’دی کپل شرما شو‘ جیسا پروگرام نہیں بناسکتے۔
شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ کپل شرما شو پاکستان میں بنانے کیلئے شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار جیسے اداکار چاہئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے فنکار جب انٹرویو کیلئے آتے ہیں تو سختی سے کہتے ہیں کہ ہم شو میں پرفارم نہیں کریں گے جبکہ انڈین فنکاروں کو شو میں پرفارمنس کیلئے باقاعدہ اسکرپٹ دیا جاتا ہے جس پر وہ عمل کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے شو بنانے کیلئے بڑا بجٹ اور مالی سرمایے کی ضررت ہے لیکن اگر بات کامیڈی پر ہوتو پاکستانی ہمیشہ انڈیا سے آگے رہے ہیں۔
شکیل صدیقی نے بتایا کہ صرف کپل شرما شو کیلئے 12 سے 14 اسکرپٹ رائٹر مواد تخلیق کرتے ہیں اور پاکستان میں یہ کام ایک ادیب سے مزدوروں کی طرح لیا جاتا ہے۔

مداحوں کا اکشے کمار سے ہیرا پھیری 3 کے ہدایتکار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

123-732.jpg

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فرنچائز ہیرا پھیری کے شائقین نےنئی فلم کے ہدایتکار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فلم ہیرا پھیری 3 کا سالوں سے بےصبری سے انتظار کرنے والے شائقین نے فرحاد شمسی کو تبدیل کر کے ان کی جگہ کسی اور ہدایتکار سے فلم کی عکسبندی کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر ہیرا پھیری 3 اسٹار اکشے کمار کو ایک آن لائن خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ہیرا پھیری 3 فرحاد شمسی کے بجائے کسی اچھے ہدایتکار سے کروائی جائے کیونکہ فرحاد فلموں میں واٹس ایپ جیسے لطیفے شامل کرتے ہیں جس پر بلکل ہنسی نہیں آتی۔
شائقین کا خط میں مزید کہنا تھا کہ وہ ہیرا پھیری فرنچائز کا مزہ خراب نہ کریں اور پہلی دو فلموں کی طرح اس مرتبہ بھی ہیرا پھیری 3 کی ہدایتکاری کیلئے او جی پریہ درشن کی خدمات لی جائیں۔
شائقین کی جانب سے ٹوئٹر پر ’RemoveFarhadShamsi‘ ٹرینڈ چلایا جارہا ہے جس میں اکشے کمار سمیت سنیل شیٹی اور پریش راول کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے ان سے ہدایتکار دتبدیل کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ہیرا پھیری 3 کا اعلان کیا گیا تھا جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول سمیت سنجے دت اور کارتک آریان بھی اسٹار کاسٹ میں شامل ہوں گے۔

عروہ حسین ہدایتکار ندیم بیگ کے متنازع بیان پر برہم

123-731.jpg

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے ہدایتکار ندیم بیگ کے حالیہ بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں ہدایتکار ندیم بیگ اور نبیل قریشی فہد مصطفی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ سیٹ پر سب سے زیادہ نخرے کون دکھاتا ہے؟
جس پر ندیم بیگ نے عروہ حسین کا نام لیا اور ساتھ ہی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عروہ ڈانس اسٹیپس میں خون کے آنسو رُلاتی ہیں۔
جس پرعروہ حسین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ٹی وی شوز کے فارمیٹس پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہ بدقسمتی سے ریٹنگ کی خاطر انڈسٹری کے ہر ممبر کو تفریح کے لیے دوسرے فنکار کو نیچا دِکھانا پڑتا ہے۔
عروہ حسین نے ندیم بیگ کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ندیل بیگ کے ساتھ صرف ایک ہی پراجیکٹ کیا ہے جس میں ان کے گانے ’لک ہلنا‘ کے بارے میں انہیں ایک اختلاف تھا جس پر ان سے بحث ہوئی اور مجھے لگا کہ وہ میری بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ افسوس ہے کہ ان کی شخصیت کو محض سیٹ پر بحث کرنے کے لیےغلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔
عروہ حسین کی پریشانی دیکھ کر ان کے شوہر فرحان سعید بھی خاموش نہ رہ سکے اور اہلیہ کی حمایت کرتے ہوئے کمنٹ میں اقبال کا شعر ’تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر‘ لکھ ڈالا۔
انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی عروہ حسین کی حمایت کی اور انہیں معاملہ درگزر کرنے کا مشورہ دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فہد مصطفیٰ کے پروگرام کے دوران اداکار سمیع خان کو ان کے کیرئیر کی ناکامی کا طعنہ دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر فنکاروں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔

نورمقدم کیس: بشریٰ انصاری کا ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ

1-11.png

کراچی: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نےعدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ نور مقدم کیس میں مجرم ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

نور مقدم قتل کیس میں مجرم قرار پانے والے ظاہر جعفر کو عدالت نے چند دن قبل ایک مرتبہ پھر سزائے موت کا فیصلہ سُنایا تھا جس پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے لکھا کہ کاش اب ایسا ہو جائے اور اسے سزائے موت مل جائے۔
اداکارہ نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آگے کسی کو ڈر ہو۔
بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ مزہ تو تب تھا کہ اس کے بھی ٹکڑے کرتے پھانسی تو پل بھر کی موت ہے۔ مگر اب یہاں قانونی داؤ پیچ سامنے آجائیں گے۔
بشریٰ انصاری نے مطالبہ کیا کہ عابد ملحی اور شاہنواز امیر کو بھی عبرت ناک موت مارنا چاہیے۔
یاد رہے کہ نور مقدم کیس کے مرکزی مجرم ظاہرجعفر اور شریک مجرمان نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو چیلنج کیا تھا، جس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظاہر جعفر کی ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزائے موت کا حکم برقرار رکھتے ہوئے ظاہر جعفر اورشریک مجرمان محمد افتخار اور جان محمد کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی خارج کر دی تھیں۔

اداکارہ ماورا حسین کپتان بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئیں

123-700.jpg

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی حمایت میں میدان میں اُتر آئیں۔

ماورا نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بابراعظم کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے اور انہیں ٹرول کرنے پر بابر کے عہدے کا احترام کرنے کی تاکید کر دی۔
ماورا نے کرکٹ پاکستان کی ایک ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’زیادہ تر میڈیا کی طرح ایک صحافی پھر سے بابراعظم کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کر رہا ہے ٹیم کو اکیلا چھوڑ دیں وہ آپ کے خیال سے زیادہ متحد ہیں اور اس کرکٹر (بابراعظم ) کا احترام کرنا سیکھیں جس کے سامنے دنیا جھک رہی ہے! ماشاءاللہ۔‘
ماورا کا یہ تبصرے حالیہ پریس کانفرنس کے جواب میں تھا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کے ’سابق‘ کپتان کے طور پر حوالہ دیا گیا تھا، اس حقیقت کے باوجود کہ وہ ابھی بھی ٹیم کے کپتان ہیں، لیکن افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے انہیں آرام دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل 8 میں میچ کے بعد ہونے والی کانفرنس میں پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کو سابق کپتان کہنے پر صحافی کی تصحیح کرتے ہوئے اسے بتایا تھا کہ وہ اب بھی ٹیم کے کپتان ہیں اور صرف ایک سیریز کیلئے آرام کر رہے ہیں۔

Top