جان ابراہم کی ’ایک ویلن ریٹرنز‘ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

1234-11.jpg

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی 2014 کی مشہور فلم ایک ویلن کے سیکوئل نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہیم کی نئی فلم ایک ویلن ریٹرنز ریلیز کے پہلے ہی دن 7 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم میں جان ابراہیم کے ساتھ دیشا پٹانی جبکہ ارجن کپور کے ساتھ تارہ ستاریا نے ہیروئن کا کردار نبھایا ہے جبکہ ان چاروں میں سے کون اصلی ویلن ہے فلم کی کہانی اس راز کے گرد گھومتی ہے۔
فلم 2014 کیایک ویلن کا سیکوئل ہے جس میں شردھا کپور اور سدھارتھ ملہوترا کی محبت بھری کہانی دکھائی گئی تھی جبکہ نفسیاتی مسائل سیدوچار ویلن کا کردار ادا کرنے والے ریتیش دیش مکھ نے شردھا کا قتل کر دیا تھا۔

شیئر کریں

Top