جلوس اورمجالس کی بہترین سیکورٹی پراداروں کوخراج تحسین

9th-muharram-devotees-of-imam-hussain-take-out-mourning-processions-across-pakistan-1572334729-6787.png.jpeg

محرم الحرام کو پرامن بنانے میں زیلی تنظیموں کے کردار کو سراہتے ہیں،صداانجمن امامیہ
گلگت(بادشمال نیوز)ایام محرم میں گلگت شہر اور مضافاتی علاقوں میں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا پرامن اور عقیدت سے منظم انداز میں منانے پر زیلی انجمنوں ملی تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر انجمن امامیہ گلگت نے گزشتہ دنوں جامع مسجد میں زیلی انجمنوں اور ملی تنظیموں کے اجلاس میں کیا۔انہوں نے تمام حلقوں کے زمہ داران اور علاقے کے نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چند شر پسند اور امن دشمن عناصر کی طرف سے سوشل میڈیا میں پھیلائے جائے والے بیانات کے باوجود صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور عزاداری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مرکز کے ساتھ بھر پور تعاون کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر تمام ماتحت اداوں کا کردار شاندار رہا ۔ انہوں نے کہا ان ایام میں عزاداری کو پرامن بنانے میں مسلح افواج ضلعی انتظامیہ صوبائی تنظیمیں اسماعیلی بوائے سکاٹس اہلسنت برادری کے اکابرین ,اسماعلی کونسل کے عہداران نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ہم ان تمام اہل وطن کے ساتھ ساتھ گلگت کے عوام ,گلگت شہر کے کاروباری براداری ,پٹھان برادری اور علاقے میں بسنے والے تمام محب وطن عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے جنہوں نے محرم کے ان اہم ایام میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ترجمان امامیہ کونسل نے مزید کہا کہ غواڑی بلتستان کے مقام پر پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے بلتستان ہمیشہ سے پرامن رہا ہے مگر چند شددت پسندوں کو یہ امن راز نہیں آرہا ،اںہوں نیعزاداروں پر پتھرا کی شدید مزمت کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب داری کی بھی مزمت کی ہے ، ترجمان امامیہ کونسل نے بہاولنگر میں جلوس عزا پر حملے کی مزمت کرتے ہوئے ، واقعے میں ملوث کرداروں کو سخت سے سخت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
خراج تحسین

شیئر کریں

Top