خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو بھتیجے کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پے رول پر رہا کر دیا گیا

Khursheed-Shah-Farrukh-Shah-1-1.jpg

سکھر (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو بھتیجے کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پیرول پر جیل سے رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے غلام مرتضی شاہ علالت کے بعد انتقال کر گئے، جس کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پی پی رہنما نے پیرول پر رہائی کے لئے درخواست جمع کروائی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے خورشید شاہ کی رہائی کے لیے حکم جاری دیا ، جس کے بعد رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو 48 گھنٹوں کے لیے پے رول پر رہا کردیا گیا۔ دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کیخلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ، خورشید شاہ اور دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت کو بتایا کہ خورشیدشاہ بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے پرول پررہاہیں جبکہ ریفرنس میں شامل خورشیدشاہ کیبیٹیایم پی ایفرخ شاہ بھی پرول پر ہیں۔ خیال رہے خورشیدشاہ سمیت18 افراد پرایک ارب 23کروڑ کاریفرنس دائرہے اور وہ 21ماہ سیزیرحراست ہیں جبکہ ایم پی اے فرخ شاہ گزشتہ 4 روزسے زیرحراست میں ہیں۔

شیئر کریں

Top