درآمد کنندگان کو ساڑھے 4 کروڑ کے ڈیمرج و اسٹوریج چارجز معاف

3-11.png

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (پی آئی سی ٹی) نے ملک میں جاری ڈالر بحران میں دسمبر 2022سے فروری 2023 کے وسط تک درآمدکنندگان کو 4.5 کروڑ روپے مالیت کے ڈیمریج اور اسٹوریج چارجز معاف کیے ہیں۔

کراچی ایکسپو سینٹر کے مائی کراچی نمائش میں پی آئی سی ٹی کے کمرشل ہیڈ راحیل مونس نے پلاننگ ہیڈ شجاعت حسین اور کراچی چیمبر کے میری ٹائم افئیرز کے چئیرمین افتخار شیخ کے ہمراہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کہا کہ پی آئی سی ٹی انتظامیہ دسمبر 2022 سے شروع ہونے والے بحران سے اب تک درآمدکنندگان کو ہرممکن سہولیات ورعایتیں دے رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں راحیل مونس نے بتایا کہ اب تک پی آئی سی ٹی سے اشیائے خوردونوش کے500 کنٹینر ریلیز ہوچکے ہیں، ڈالر دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹینرز ریلیز کرنیکا عمل جاری ہے اور ٹرمینل پر تسلسل سے درآمدی اشیا کے کنٹینرز کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔
کے سی سی آئی کے میری ٹائم کمیٹی کیچیئرمین افتخار شیخ نے بتایا کہ ڈالربحران کی وجہ سے بندرگاہ پر6 ہزار درآمدی کنٹینرز رک گئے تھے۔ فی الوقت ان رکے ہوئے کنٹینرز بتدریج ریلیز کیے جارہے ہیں۔

شیئر کریں

Top