سُپر اسٹار ہمایوں سعید کی ٹک ٹاک پر انٹری

1234-1.png

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹک ٹاک پر آفیشل اکانٹ بنا لیا۔
بن روئے ، دل لگی اور میرے پاس تم ہو جیسے انتہائی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ہمایوں سعید اپنے تصدیق شدہ اکاٹ کے ذریعے ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے ہیں۔
اداکارہ کے ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہی ان کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50,000سے زائدہو گئی اور ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ہے۔
پچاس سالہ اداکار و پروڈیوسر نے اس حوالے سیاپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہبلاشبہ ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اورمجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ کہ اس پلیٹ فارم نے پورے ملک کو تفریح کے بندھن کے ذریعے یکجا کر دیا ہے۔
اداکاروپروڈسر نے مزید کہا کہمیں نے اس پلیٹ فارم پر جو تخلیق کے جو مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا ذریعہ ہیں۔میں خود کو اس پلیٹ فارم پر آنے اور ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے نہیں روک سکا۔
ہمایوں نے اپنے ٹک ٹاک اکانٹ پر مختلف ریکارڈنگ سیٹس سے پانچ ویڈیوز پوسٹس کی ہیں جن پر 2.5ملین ویوز اور لائیکس کی تعداد 190,000سے زیادہ ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی نئی فلم لندن نہیں جاں گا ریلیز ہوئی جس نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں خوب بزنس کیا ہے۔

شیئر کریں

Top