وزیر اعظم کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں تھا اسی لئے پولنگ بوتھ کے اوپر خفیہ کیمرے نصب کیے گے ، پی ڈی ایم کا الزام

asf.jpg

سیکورٹی میں کس نے خلل ڈالا سیکورٹی کی ذمے داری چئیرمین سینیٹ کی تھی صادق سنجرانی خود اس الیکشن کے امیدوار ہیں ان کی چوری پکڑی گئی ، سینیٹر مصطفی نوازاور مصدق ملک کی مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں تھا اسی لئے پولنگ بوتھ کے اوپر خفیہ کیمرے نصب کیے گے سیکورٹی میں کس نے خلل ڈالا سیکورٹی کی چئیرمین سینیٹ کی ذمے داری تھی صادق سنجرانی خود اس الیکشن کے امیدوار ہیں ،ان کی چوری پکڑی گئی ان خیلات کا اظہار جمعہ کے روز پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نوازاور مصدق ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم نے پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر کیمرے ریکور کئے دیکھنا ہوگا یہ سیکورٹی میں کس نے خلل ڈالا سیکورٹی کی چئیرمین سینیٹ کی ذمے داری تھی صادق سنجرانی خود اس الیکشن کے امیدوار ہیں ان کی چوری پکڑی گئی اس معاملے پر ہم مشاورت کریں گے فیصلہ کریں گے اس کی تحقیقات خود سینیٹ کرے یا پولیس کرے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن کے اندر مخالفت کررہے ہیں میں اور مصطفی نواز پولنگ بوتھ کا جائزہ لینے گئے اندر دو خفیہ کیمرے لگے تھے ایک کیمرے کا رخ پرچی اور دوسرے کا رخ بندے کی طرف تھا ایک لیمپ بھی پڑا ہے جس کے اندر کئی سوراخ ہیں خدشہ ہے اس لیمپ میں بھی کچھ گڑبڑ ہے ہماری موجودگی میں اس لیمپ کو کھولا جائے بتایا جائے یہ کیمرے کس کے حکم پر لگے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئی ہے امید ہے الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے گا انہوں نے کہا کہ کیمرے سے ہارس ٹریڈنگ ثابت ہوگئی جہاں کیمرے ہوں، نوٹ ہوں وہاں پی ٹی آئی ہوتی ہے عمران خان کو اپنی پارٹی پر اعتماد نہیں اسی لیے امیدوار اپنی پارٹی کے نہیں لئے ۔

شیئر کریں

Top