پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری‘ 24 گھنٹوں میں مزید38 اموات

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 601 تک پہنچ گئی ‘1329 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد/کراچی/لاہور (آئی این پی)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 38 اموات اور ایک ہزار 329 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 601 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 174 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 34 ہزار 107 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 466 ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 204 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 288، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 32، اسلام ا?باد میں 488، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 288 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 402، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 886، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 834، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 345، بلوچستان میں 18 ہزار 979، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 777 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں

شیئر کریں

Top