پی ایس ایل8؛ عامر، عماد کی واپسی کی راہیں ہموار کرسکتا ہے، آفریدی

123-381.jpg

کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سیلکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں محمد عامر اور عماد وسیم غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پلئینگ الیون میں واپسی کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل دونوں کھلاڑیوں کیلئے قومی ٹیم میں کم بیک کا بہترین آپشن ہے تاہم یہ انکی ذہنیت پر منحصر ہے کہ انہوں نے اہداف کیا مقرر کیے ہیں۔
گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی پرفارمنس پر سابق کپتان نے کہا کہ متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم صرف کپتان پر الزام لگانا مناسب نہیں، اس میں ٹیم مینجمنٹ اور کوچز کی منصوبہ بندی بھی شامل ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ٹیم انتظامیہ پر ذہنی اذیت کا الزام لگانے کے بعد 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے عامر نے قیاس آرائیاں کی ہیں کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں قیادت میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں جبکہ پی سی بی نے بھی انہیں گرین سگنل دیا ہے۔
اسی طرح آل راؤنڈر عماد وسیم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اسکواڈ سے اخراج کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوسکی، سب جانتے ہیں کس کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا اور فائنل 19 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

شیئر کریں

Top