پی ڈی ایم کی ناکامی سے حکومت کو ریلیف نہیں ملے گا،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

Dr-Gulam-Murtaza-Mughal.jpg

کراچی (آئی این پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکامی سے حکومت کو ریلیف نہیں ملے گا کیونکہ مہنگائی اور عدم استحکام حکومت کے لئے چیلنج ہیں ۔گورننس کے فقدان نے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے۔اہم عہدیداروں کی بار بار تبدیلی سے منفی پیغام جا رہا ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سراسیمہ ہو رہے ہیں۔ پیر کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ذخیرہ اندوز بھارت سے کپاس دھاگہ اور چینی کی درامد کی مخالفت کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی لوٹ مار جاری رکھ سکیں۔بعض برامدی شعبوں سے سستی بجلی اور گیس کا وعدہ کیا گیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا جس سے انھوں نے نئی سرمایہ کاری روک دی ہے جبکہ دیگر شعبے مستقبل کی خدشات سے پریشان ہیں۔ عام آدمی کو یہ تاثر مل رہا ہے کہ اقتصادی معاملات مختلف شعبوں میں کام کرنے والی مافیا اور قیمتوں پر حکومت کی گرفت نہیں ہے ، فیصلوں کی صلاحت کمزور ہے، مختلف وزارتوں میں ہم آہنگی کی کمی ہے اور ملک کو ایک تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے جس نے انکی زندگی کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

شیئر کریں

Top