کے آئی یووائس چانسلرکی مدت ملازمت میں چارسال توسیع کی منظوری

01.png

گلگت (بادشمال نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کی گزشتہ چار سالہ بہترین کارکردگی اور سینٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سفارش پر چانسلر قراقرم یونیورسٹی و صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وائس چانسلر کی مدت ملازمت میں مزید چار سال کی توسیع کرنے کی باقاعدہ منظور ی دے دی۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن کردی گئی ہے۔ مزید چا ر کی توسیع دینے پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے صدرپاکستان وچانسلر قراقرم یونیورسٹی،تمام سٹیک ہولڈرز،چیئرمین سینٹ و اراکین سینٹ قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے بھرپور اعتماد اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو تعلیم و تحقیق کے حوالے سے مزید بہتری کی جانب گامز ن کرینگے۔اور نئی نسل کی خوشحالی اور ملکی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔وائس چانسلر نے کہاکہ گزشتہ چار سالہ ٹینور میں بھی میرٹ،ٹیم ورک اور باہمی احترام کے جذبے سے جامعہ ہذا کی ترقی اوربہتری کے لیے کوشاں تھے۔اسی عزم و جذبے کے ساتھ مزید اچھے انداز میں کام کرینگے۔تاکہ جامعہ ملکی وبین الاقوامی سطح پر امتیازی حیثیت حاصل کریں۔وائس چانسلر نے اپنے تما م خیر خواہوں کا بھی شکریہ ادا کیاکہ جنہوں نے جامعہ کی تعمیر وترقی کے لیے معاونت کی اور امید ظاہر کیاکہ یہی معاونت اور اعتماد آئندہ بھی جاری رکھینگے۔وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کی مدت ملازمت میں مزید چار سال کی توسیع کرنے پر یونیورسٹی سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران سمیت تما م اسٹاف نے وائس چانسلر کو مبارک باد پیش کیااور جامعہ کی تعمیروترقی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروکار لانے کا عزم کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دوسر ٹینور 01جون 2022سے 31مئی 2026تک جاری رہے گا۔

شیئر کریں

Top