گلگت میں سینکڑوں مشکوک گاڑیاں پھر نمودار،ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ،عوام کو مشکلات

12345-221.jpg

گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت میں چابی چور اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی روک دینے پر سینکڑوں مشکوک گاڑیاں پھر نمودار ہونے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا شہریوں نے پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو دوبارہ غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ چابی چور اور غیر قانونی گاڑیوں کی سینکڑوں کی تعداد میں نقل و حمل کو متعلقہ اداروں کے منہ پرطمانچہ قرار دیا اور کہا ہے کہ غیر قانونی گاڑیاں نہ صرف ٹریفک کے لیے رکاوٹ ہے بلکہ ناجائز گاڑیوں کے کاروبار کو تقویت پہنچانے کے ساتھ داخلہ امن کے بھی سنگین خطرہ ہے۔قابل زکر ہے کہ چابی چور اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف گزشتہ ہفتے کاروائی سے شہر سے ناجائز گاڈیاں غائب کر دی گئی تھی جس سے ٹریفک کا نظام معمول پر آ یا تھا اور ٹریفک جام ہونے اور پارکنگ کی شکایات بھی ختم ہو گئیں تھی تاہم ایکشن روک دینے پر سینکڑوں گاڑیوں نے شہر کے ٹریفک کو مفلوج کر دیا ہے

شیئر کریں

Top