ہنزہ کے مسائل ہم حل کرینگے کٹھ پتلی کو عوام پر مسلط کر کے سمجھتے ہیں ہم کامیاب ہوگئے :اپوزیشن لیڈر

g5.jpg

سی پیک گیٹ وے ہونے کے باوجود ہنزہ مسائلستان بن چکا،ڈی ڈبلیو پی میں بھی ضلع کو نظر انداز کیا گیا، چپورسن روڈ شمشال روڈ شناکی ناصر اباد روڈ کو بھی ڈی ڈبلیو پی سے نکال دیا گیا
ہنزہ کا رقبہ اورآبادی بھی زیادہ ، دوسری نشست حق ،ہم جدوجہد کرینگے عطا اباد پاور پروجیکٹ کو جواز بنا کر ہنزہ کی ترقیاتی سیکیموں کو روکنا ہنزہ کے ساتھ زیادتی، ہم کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں
ہنزہ(بیورورپورٹ) اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ نے عمران خان سیاستدان نہیں کھلاڑی ہیں،گلگت بلتستان میں سلیکٹڈ حکومت قائم کی گئی،ہنزہ کے مسائل کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ،ہنزہ کے مسائل ہم حل کرینگے ان خیالات کااظہارانھوں نے پی پی ہنزہ کے زیراہتمام افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ ہنزہ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو بھاری ووٹ دلایا کوئی یہ نہ سمجھے ہم الیکشن ہارگئے ہم الیکشن جیت چکے تھے رات کی تاریکی میں ایک کٹھ پتلی کو عوام پر مسلط کیاگیا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم کامیاب ہوگئے اگر ہنزہ سے ایک سیاسی کارکن کو موقع دیتے تو ڈی ڈبلیو پی میں دس ارب کی گرانٹ لاسکتے تھے جس طرح دیگر سیاسی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں اربوں کے گرانٹ لیکر گئے لیکن ہنزہ کو ایک سیاحتی سکول کے سوا کیاملا سینئر وزیر اپنی وازات چلائیں ہنزہ کے مسائل ہم حل کرینگے ڈی ڈبلیو پی کا بجٹ مکمل کرنے کے لئے بیس دن باقی ہیں میں ہنزہ کی آواز بن کر چپورسن روڈ ،شمشال روڈ، ناصر آباد روڈ کے ساتھ بجلی کا ایک پراجیکٹ رکھوں گا لیکن وزیر اس کا کریڈٹ نہ لیں آج کے دن تک انھوں نے کچھ کیا ہے تو بتا دیں آج کے دن کے بعد ان پراجیکٹس کو میں ان کی ڈی ڈبلیو پی میں رکھواؤنگا ہنزہ کی آبادی اورووٹرزکے ساتھ رقبہ بھی دوسرے اضلاع سے زیادہ ہے دوسری نشست ہنزہ کا حق ہے جس کیلئے ہم جدوجہد کرینگے عطاء آباد پاور پراجیکٹ کو جواز بنا کر ہنزہ کی ترقیاتی سکیموں کو روکنا ہنزہ کے ساتھ زیادتی ہے ہنزہ کا حق ملنا چاہئے جس کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے عطا آباد50میگا واٹ ایک خواب ہے جس کی تکمیل مشکل ہے۔افطارڈنرسے محمد علی اختر، مرزہ حسین اور فدا کریم نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر وزیر بیگ نے کہا کہ اب تک جو نمائندے آئے ہیں وہ سابقہ نمائندوں پرکام نہ کرنے کاالزام لگاتے ہیں انھوں نے کہاکہ ہم نے عوام کو میر کی غلامی سے نجات دلائی عوام کو شعور دیا آج ہنزہ کے میر اور وزیر بھی ہاتھ جوڑ کر عوام کے دربار میں ووٹ مانگنے پر مجبور ہیں پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں انقلابی کام کرائے گلگت، بلتستان اوردیامر ڈویژن کاقیام پیپلز پارٹی کے دور میں عمل میں لایا گیا گلگت بلتستان کا نام، اسمبلی ،وزیر اعلی اور گورنر کا عہدہ بھی پیپلز پارٹی کے مرہون منت ہے گلگت بلتستان کے ہر گھر میں آٹے کی مدمیں آنیوالی تین ہزار روپے ماہانہ کی گرانٹ بھی پیپلز پارٹی کے شہید چیئرمینذوالفقارر علی بھٹو کا عظیم تحفہ ہے ہنزہ کے ساتھ جھوٹ بول کر زیادتی کی گئی ہے اور عوام کی نمایندگی کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے سانحہ علی آباد ایک سازش تھی جو میرے اور پی پی کے خلاف تھی ان سازشی عناصر کو میں نے سزا دینے پر زور دیا عوام بھی ان کی حمایت نہ کریں یہ ہنزہ کے دشمن ہیں تحریک انصاف نے ہنزہ کے عوام کو جھوٹے وعدے اور دلاسے کے سواکچھ نہیں دیا
اپوزیشن لیڈر

شیئر کریں

Top