کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 7پیسے مہنگا ہوگیا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.95سے بڑھ کر155.02 روپے کا ہوگیا ۔
گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی قیمت فروخت 155.10 روپے سے بڑھ کر 155.30 روپے ہو گئی۔ انٹربینک میں بھی ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 155.10 روپے ہو گیا۔
یاد رہے جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 154.87 سے بڑھ کر 154.94 روپے پر ٹریڈ فروخت ہوا تھا۔ جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید دس پیسے کم گئی تھی
تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 155.00 روپے سے بڑھ کر 155.10 روپے ہو گئی۔31 دسمبر کو روپیہ 154.70 روپے میں خریدا گیا اور 155 روپے میں فروخت ہوا۔