ڈپٹی کمشنر استور کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

g11-6.jpg

استور(بیوررورپورٹ )ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان نے اپ گریڈیشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور کے تعمیر کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نواب خان، ایس ڈی محکمہ برقیات استورجبیب اللہ،ایس ڈی او محکمہ تعمیرات عامہ استور منیر احمد لون اور متعلقہ ٹھیکدار ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے برائے تعمیر گانی وارڈ اور چلڈرن وارڈ کی تعمیر کے لیے منتخب شدہ جگہ کا معاینہ کیا اور متعلقہ ٹھیکدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر تعمیراتی کام شروع کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ لے آوٹ فوری دیا جائے۔جبکہ محکمہ برقیات والے فوری طور پر تعمیراتی کام کی زد میں آنے والے بجلی کے کھمبے کو فوری ہٹایں تاکہ کام میں کوی رکاوٹ نہ بنے۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تعمیراتی منصوبہ برائے تعمیر چلڈرن وارڈ اور گانی وارڈ کا کام شروع ہوا ہے۔ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے علاقہ عوام کوجدید طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنراستور نے متعلقہ محکمہ اور ٹھیکدار کو ہدایت کی ہیکہ کام کا میعار اور رفتار پر کوی سمجھوتہ نہیں ہوگااور وقت مقررہ پر کام ہر صورت مکمل کیا جائے۔

شیئر کریں

Top