امیر مقام شانگلہ کو برباد کر کے سوات کے لوگوں پر حکمرانی کرنے آیا تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

5faf012edc874.jpg

یہ کہتا تھا کہ مالاکنڈ سوات کے لوگ اتنے اہم ہیں کہ انہیں سینیٹ ٹکٹ دیا جائے، آج وزیراعظم عمران خان نے سوات کو وزیراعلیٰ دیا،امیر مقام کہتا تھا کہ سوات اور مالاکنڈ سے کوئی وزیراعلیٰ بنا تو میں اس کے قافلے میں شامل ہوں گا ، امیر مقام یاد رکھنا کہ تمہاری پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں، سوات آپریشن کے وقت شہباز شریف نے کے پی کے کا آٹا بند کر دیا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا جلسہ سے خطاب
سوات (آئی این پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امیر مقام شانگلہ کو برباد کر کے سوات کے لوگوں پر حکمرانی کرنے آیا تھا،یہ کہتا تھا کہ مالاکنڈ سوات کے لوگ اتنے اہم ہیں کہ انہیں سینیٹ ٹکٹ دیا جائے، آج وزیراعظم عمران خان نے سوات کو وزیراعلیٰ دیا،امیر مقام کہتا تھا کہ سوات اور مالاکنڈ سے کوئی وزیراعلیٰ بنا تو میں اس کے قافلے میں شامل ہوں گا ، امیر مقام یاد رکھنا کہ تمہاری پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں، سوات آپریشن کے وقت شہباز شریف نے کے پی کے کا آٹا بند کر دیا ، جمعہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مالم جبہ سکینڈل کی بات کرتے ہیں وہاں ان کے ورکرز دھوپ میں جل رہے تھے اور وہ خاتون ہماری لگائی زپ لائن سے لطف اندوز ہو رہی تھی، میرا لیڈر ورکرز کے ساتھ دھوپ میں بیٹھتا ہے تو میں کیا چیز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام شانگلہ کو برباد کر کے سوات کے لوگوں پر حکمرانی کرنے آیا تھا،یہ کہتا تھا کہ مالاکنڈ سوات کے لوگ اتنے اہم ہیں کہ انہیں سینیٹ ٹکٹ دیا جائے، آج وزیراعظم عمران خان نے سوات کو وزیراعلیٰ دیا،امیر مقام کہتا تھا کہ سوات اور مالاکنڈ سے کوئی وزیراعلیٰ بنا تو میں اس کے قافلے میں شامل ہوں گا ، امیر مقام یاد رکھنا کہ تمہاری پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں، جب تک نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں، تم کبھی اقتدار میں نہیں آ سکتے، امیر مقام کہتا تھا کہ پی ٹی آئی نا اہل ہے، نالائق تو تم ہو جو انڈوں کو کلو کے حساب سے بیچتے ہو، سوات آپریشن کے وقت شہباز شریف نے کے پی کے کا آٹا بند کر دیا ، کب تک یہ لوگ عوام کو بے وقوف بناتے رہیں گے، اگلے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔(اح+س)

شیئر کریں

Top