امین گنڈا پور کی ویڈیو پر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا وزیراعظم عمران خان کو خط

timthumb.php_.jpeg


اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہیکہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات کا آزادانہ و منصفانہ انعقاد یقینی بنائے، کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں ریاستی وسائل استعمال نہ کیے جائیں جب کہ وفاقی، آزاد کشمیر اور صوبائی حکومتیں کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہیکہ جس امیدوار کے حلقے میں خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قرار دیا جائے گا۔

شیئر کریں

Top