بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

download-30.jpg

قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ،صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی
اداروں پر دشنام طرازی کا جواز نہیں، اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کا ایجنڈا بے نقاب ہو چکا، وزیر داخلہ
لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا۔پیر کووزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(باقی صفحہ7بقیہ نمبر49)
ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور کشمیرکمیٹی کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی اور جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کافیصلہ بھی کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے اداروں پر دشنام طرازی کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کا مخصوص ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے ملک دشمن بیانیے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اداروں پر الزام لگانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی۔کشمیرکمیٹی کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب

شیئر کریں

Top