عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے این آر او نہیں دیں گے شیخ رشید

images-12.jpg

اپوزیشن عوام کی حمایت سے محروم ہے،میرے سوالات میں سے کسی ایک کا جواب نہیں دیا،وفاقی وزیر ریلوے
نواز شریف بتائیں کہ کالا کوٹ پہن کر میموگیٹ میں کون درخواست گزار تھا، پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، خطاب
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی سر کلر ریلوے کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا، اس میں کیرج فیکٹری کا اہم کردار ہوگا، ، ریلوے کے ملازمین(باقی صفحہ7بقیہ نمبر47)
کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، اپوزیشن عوام کی حمایت سے محروم ہے،میرے سوالات میں سے کسی ایک کا جواب نہیں دیا ہ،نواز شریف بتائیں کہ کالا کوٹ پہن کر میموگیٹ میں کون درخواست گزار تھا، پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے ، وزیر اعظم عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے لیکن این آر اونہیں دیں گے ۔ پیر کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کیرج فیکٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سر کلر ریلوے کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور کراچی سرکلر ریلوے میں کیرج فیکٹری کا اہم کردار ہوگا، جبکہ ترقیاتی عمل میں ریلوے کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ۔ کورونا میں ٹرینیں معطل ہونے کے باوجود ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی ۔ ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی پالیسی بنائی گئی اور ریلوے کے پنشنرز کو باقاعدگی سے ادائیگی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ ایم ایل و ن منصوبہ ریلوے کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن عوام کی حمایت سے محروم ہے اور میرے سوالات میں سے کسی ایک کا جواب نہیں دیا ہے ۔ نواز شریف بتائیں کہ کالا کوٹ پہن کر میموگیٹ میں کون درخواست گزار تھا۔ نواز شریف نے کٹھمنڈو میں مودی سے ملاقات کے بارے کیا دفتر خارجہ کو اگاہ کیا تھا ۔ مریم نواز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ دس ماہ کیوں خاموش رہا اور لاہور نیب جیل میں وہ کس طرح موبائل فون استعمال کرتی تھیں، وہ اس گمان میں تھیں کہ شاید کوئی ڈیلنگ ہو جائے اور ملک سے باہر چلی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے لیکن این آر اونہیں دیں گے یہ ان کا فیصلہ ہے کہ کرپٹ لوگوں سے کوئی رعایت نہیں ہے۔
شیخ رشید

شیئر کریں

Top