وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا، فردوس عاشق اعوان

5db95ef228613.jpg

تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی،معاون خصوصی اطلاعات پنجاب
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، اس کے باوجود وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میںڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی مگر اسکے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کر کے اپوزیشن کو بڑا چیلنج دیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اپوزیشن کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی وگرنہ پیسے کی چمک سے ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔

شیئر کریں

Top