پاک فوج کی ضرب حدید مشقیں جاری، فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ

5ffc29081477a.png

بہاولپور کور کے دستے میدان جنگ کے ماحول میں مختلف ڈرلز اور پروسیجرز کی پریکٹس کر رہے ہیں،آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آئی این پی ) پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ‘ضرب حدید’ جاری ہے، جس میں بہاولپور کور کے دستے میدان جنگ کے ماحول میں مختلف ڈرلز اور پروسیجرز کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری ہے، جس میں بہاولپور کور کی فارمیشنز مختلف ڈرلز میں شریک ہیں۔ کور لیول مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اور افواج کے مختلف حصوں میں مطابقت لانا ہے، یہ مشقیں وسیع صحرا اور میدانی علاقے میں ہو رہی ہیں۔ مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس سخت موسمی ماحول میں دفاع و جوابی اقدامات کی ریہرسل کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے حقیقی جنگی ماحول میں اعلی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی دستوں نے نقل و حرکت، تدبیری لڑائی اور فائر پاور کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

شیئر کریں

Top