استورمیں سات روزسے جاری برفباری سے نظام زندگی درھم برہم

l_274114_010421_updates-84.jpg

استور(رفیع اللہ خان آفریدی)ضلع استور میں جاری برفباری کا بہت لمبا سیپل جاری ہے گزشتہ سات روز سے وقفے وقفے کے ساتھ جاری برفباری کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم بجلی اور کمیونیکیشن کا نظام بھی بار بار متاثر رہا ضلع کے کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بد دستور معطل لوگ گھروں کے اندر ہی محصور ہو کر رہے گئیے گزشتہ کئی روز سے بد دستور کاروباری مراکز اور اداروں کے اندر تعطیلات جیسا سماں خشک لکڑی کی شدید قلت جہاں دستیاب ہیں وہاں پر خودساختہ قیمتوں کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید بھی جواب دے گئی ہے ابھی تک کئی بالائی علاقوں تین سے چار فٹ تک برفباری ہوچکی ہے استور مین ویلی روڑ بھی اس وقت سفر کے لیے موت کا منظر پیش کر رہا ہے یاد رہے کہ حالیہ جاری برفباری کا جاری سیہل بہت زیادہ لمبا ہونے سے عوام کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے

شیئر کریں

Top