انجمن امامیہ نے فرقہ واریت کو ہوا دینے والے نصاب کو مسترد کر دیا

سکردو (بیورو رپورٹ) انجمن امامیہ بلتستان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت نائب امام جمعہ و صدر انجمن امامیہ بلتستان حجتہ الاسلام آغا سید باقر الحسینی منعقد ہوا ۔اجلاس میں گندم کوٹہ ایشو پر گورنمنٹ کی جانب سے ہونے والی بیحسی اور ناقص آٹے کی فراہمی پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔گندم کٹوتی کی وجہ سے سیل پواینٹس پر لڑائیجھگڑے ہو رہے ہیں اور عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے لہذا گورنمنٹ احساس زمہ داری دیکھاتے ہوئے فوری طور پر گندم کوٹے کو پورا کرے اور بہترین آٹا فراہم کرے ۔اس اہم اجلاس میں گلگت بلتستان کی زمینوں کے بارے میں حالیہ کچھ دنوں قبل جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا گیا کہ ایسے کسی نوٹیفکیشن کی آڑ میں جی بی کی زمینوں کو ہتھیانے کی کوشش کی گئی تو بھر پور انداز میں مزاحمت کی جائے گی۔کیونکہ بلتستان کی زمینیں لوگوں کی حریم ہیں کسی صورت میں بھی زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔اجلاس میں یکساں نصاب کے نام پر لاگو کیے جانے والے فرقہ واریت کو ہوا دینے والے نصاب کو بہی مسترد کر دیا گیا ۔اور ملت تشیع کے بزرگان کی جانب سے انجام پانے والی کانفرنس کی بھر پور حمایت کی گئی اور حکومت نظر ثانی کر کے بزرگان کی جانب سے جو تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے انکو دور کرے اور جو تجاویز دی گئی ہیں انکو شامل کیا جائے۔بصورت دیگر ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہونگے

شیئر کریں

Top