اسلام آباد ائیرپورٹ پرلینڈ کرنیوالے نجی ائیرلائن کےطیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

271200_4974363_updates.jpg

کراچی سے اسلام آباد ائیرپورٹ پرلینڈ کرنے والے نجی ائیرلائن کےطیارے سے پرندہ ٹکراگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں 150 سےزائد مسافر سوار تھے۔

ترجمان نجی ائیرلائن کے مطابق پرندہ طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ٹکرایا جس کے باعث طیارےکومعمولی نقصان پہنچا جسے انجینئرز ٹھیک کررہےہیں۔

ذرائع کے مطابق طیارےکی مرمت کےباعث اسلام آباد، کراچی پرواز تاخیر سےروانہ ہوگی۔

شیئر کریں

Top