لاہور ہائی کورٹ کا انصاف کی جلد فراہمی کے لئے زیر التوا مقدمات 31مارچ تک نمٹانے کا حکم

lahore-high-court-LHC.jpg

لاہور(آئی این پی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انصاف کی جلد فراہمی کے لئے زیر التوا مقدمات کو31مارچ تک نمٹانے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے اہم فیصلہ دے دیا ہے اور سالہاسال سے زیر التوا ہزاروں مقدمات کا ڈیڑھ ماہ میں فیصلہ کرنیکا حکم جاری کیا ہے۔ جسٹس محمد قاسم خان نے اس معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے سیشن ججز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سولہ تک کے زیر التوا تمام سول و سیشن مقدمات اکتیس مارچ تک نمٹائے جائے۔

شیئر کریں

Top