چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت، وزیراعظم

Imran-Khan.jpg

معیشت کے چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری ہو رہی ہے، لوگ ٹیکس نہیں دیتے، ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، 40 فیصد فروخت ہونیوالی سگریٹ پر ٹیکس نہیں دیا جاتا، سگریٹ انڈسٹری میں 2 کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں، ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لا رہے ہیں، بالواسطہ ٹیکس لگانے سے مہنگائی بڑھتی ہے
وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لا رہے ہیں، بالواسطہ ٹیکس لگانے سے مہنگائی بڑھتی ہے،معیشت کے چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری ہو رہی ہے، لوگ ٹیکس نہیں دیتے، ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، 40 فیصد فروخت ہونیوالی سگریٹ پر ٹیکس نہیں دیا جاتا، سگریٹ انڈسٹری میں 2 کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ناگزیر بن چکی ہے، اس موقع پر انہوں نے فرخ حبیب کو ہدایت دی کہ اٹارنی جنرل سے مشاورت کریں اور عدالت کو اس نقطہ نظر سے آگاہ کرے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے ہر کابینہ اجلاس میں آگاہی دی جائے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ہوتی ہے، ہمارے ملک میں 40 فیصد سگریٹ بلیک میں بیچے جاتے ہیں، ایف بی آر پندرہ سال سے اس کی روک تھام کی کوشش کررہی ہے، ہربار ان عناصر کو سبوتاژ کیاجاتاتھا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اراکین کو بتایا کہ ایف بی آر ٹریک اور ٹریس سسٹم لیکر آیا ہے، سگریٹ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف بی آر نے کہا تھا یکم جون سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ہوگا مگر سندھ ہائی کورٹ نے اس سسٹم پر اسٹے آرڈر دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان میں سگریٹ بیچنے والی صرف دو کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک ٹریک اور ٹریس سسٹم نہیں آتا تب ہم ٹیکس کی چوری نہیں روک سکتے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ پانچ سالوں میں صرف شوگر انڈسٹری پر400ارب روپ ٹیکس لگایا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر روز دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے روز دیا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پہلے فیز میں ہماری اسمارٹ لاک ڈان کی پالیسی کامیاب رہی، عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

شیئر کریں

Top