ہنزہ(بیورورپورٹ) گھرم گنش پرائمری سکول کی عمارت کھنڈربن گئی طلبہ کی زندگی کوخطرات لاحق ہوگئے ۔عوام علاقہ کی جانب سے محکمہ تعلیم کو بارہا درخواستوں کے بجائے تا حال عملدر آمد نہ کیا جا سکا۔سکول کی عمارت کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور سابق صدر پی پی پی ظہور کریم نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ گھرم گنیش میں یہ واحد سکول ہے یہاں کے طلبا و طالبات انتہائی مسائل کا شکار ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے منہ پہ طمانچہ ہے۔ چیف سکریٹری اور سکریٹری تعلیم ہوش کے ناخن لیتے ہوئے فلفور نوٹس لیں۔ اور جلد از جلد اس سکول کے تدریسی عمل کو جاری کروائیں سکول کے ناقص نظام کو درست کریں تاکی یہاں کے عوام اور طلبا و طالبات کے لئے مسائل نہ ہوں
گھرم گنش پرائمری سکول کی عمارت کھنڈربن گئی،طلبہ کی زندگی کوخطرات لاحق
