اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ ،متعدد اسرائیلی گرفتار

6428f8be186a48ec8b4c5e1675aeda68_18.jpeg

تل ابیب (آئی این پی ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مخالفین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے جس پر اسرائیل کی سیکورٹی فورسز نے کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تازہ لہر شروع ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقبوضہ قدس سٹی کی بالفور شاہراہ پر نیتن یاہو کے مخالفین نے دھرنا دیا جس پر سیکورٹی فورسز نے کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فورسز نے علاقے میں موجود سرکاری عمارتوں خصوصا نیتن یاہو کی حفاظت کے لئے ان کی قیامگاہ کے آس پاس پوزیشن سنبھال لی ہے۔ نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں کے شرکا نے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر” مجرم وزیر اور کرپٹ وزیراعظم جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ اس سے قبل کورونا کے پھیلا کے باوجود نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہیں، مظاہرین کا ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اور بنیادی اقدامات انجام نہیں دیئے ہیں۔

شیئر کریں

Top