سال 2021، سٹاک مارکیٹ کی لسٹڈ کمپنیوں نے ریکارڈ 500 ارب کا منافع تقسیم کیا

273691_186040_updates-15.jpg

کراچی(ویب ڈیسک)سال 2021 کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اندراج ہوئی کمپنیوں نے ریکارڈ 500 ارب روپے نقد منافع اپنے انویسٹرز میں تقسیم کیا۔شیئرز پر نقد منافع ملنے کے لحاظ سے انویسٹرز کے لیے سال 2021 بہترین رہا، ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بینکوں نے 139 ارب روپے منافع اپنے شیئر ہولڈرز میں تقسیم کیا۔تیل و گیس کی کمپنیاں 71 ارب روپے کے ڈیوڈنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ تیسرے نمبر پر کھاد فیکٹریوں نے 59 ارب روپے نقد منافع اپنے انویسٹرز میں گذشتہ برس بانٹا۔موازنے کے لحاظ سے دیکھا جائے تو سال 2020 میں لسٹڈ کمپنیوں نے مجموعی طور پر 268 ارب روپے نقد منافع کا اعلان کیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی اشاریوں میں بہتری آئے اور سیاسی خلفشار کم ہوجائے تو اعلان کردہ نقد منافع آنے والے دنوں میں شیرز کی قیمتیں بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

شیئر کریں

Top