ستک سے تعلق رکھنے والے مرتضی بھی پشاوردھماکے میں شہید

murtza.jpg

روندو(نمائندہ بادشمال)پشاوردھماکے میں ستک ، روندو سے تعلق رکھنے والے مرتضی بھی شہیدہوگئے مرتضی معروف جیم سٹون کے تاجر زرمست خان کے بیٹے تھے مرتضی نے Gemology میں اعلی تعلیم حاصل کی تھی کرار حیدری نے زرمست خان سے انکے بیٹے کی ناگہانی موت پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ہے دریں اثناء پیپلز پارٹی روندو کے جنرل سیکرٹری محمد جہانگیر خان اور سیکرٹری اطلاعات قیصر علی شاہد کی طرف سے میڈیا کو جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور بم دھماکے میں جواں سال جیالوجسٹ علی مرتضی کی موت علاقے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ شہید علی مرتضی حلیم الطبع اور انتہائی سنجیدہ شخصیت کے مالک تھے۔ علاقے کا درد رکھنے والا یہ نوجوان حالت نماز جمعہ میں خدا کے حضور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر بیٹھے۔ ملک عزیز میں پھر سے سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشت گردی کی لہر کو ہوا دی جارہی ہے۔ پاکستان کے عوام حکومت وقت و سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سازش کو بے نقاب کرے اور پشاور بم دھماکے کے تمام شہدا کے بزدل قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔ اور ان کو عبرت کا نشان بنائے۔ پیپلز پارٹی روندو غم کی اس گھڑی میں شہید کے والد معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی زرمست خان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے- دعا کرتی ہے کہ اللہ پاک حاجی صاحب کو جوان بیٹے کی جدائی کے غم کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ شہید علی مرتضی کو بروز محشر شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

شیئر کریں

Top