سندھ ہائی کورٹ نے کینجھرجھیل کے حفاظتی انتظامات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

keenjharlake03.jpg

DCIM100MEDIADJI_0224.JPG

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے 4 جون کو انچارج کینجھر جھیل کو حفاظتی انتظامات سے متعلق تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیر کو کینجھر جھیل پر حفاظتی انتظامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود انچارج کینجھرجھیل پیش نہیں ہوئے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کینجھر پر تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی رپورٹس بھی جمع کرائی جاچکی ہیں۔ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے تو الگ بات ہے۔ ہم نے تسلی کے لیے انچارج کینجھر جھیل کو طلب کیا تھا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کنجھر جھیل کے انچارج کو طلب کرتے ہوئیحفاظتی انتظامات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کردی گئی

شیئر کریں

Top