غداری کے پرچے اربوں کے ڈاکے سے دھیان ہٹانے کیلئے ہیں مریم اورنگزیب

maryam-orangzeb12.jpg

جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، ہمارے دور میں ترجیحات عوامی مسائل کے حل کیلئے تھیں
مقابلہ کرنا ہے تو گوجرانوالہ کے میدان میں کریں، عمران خان خوف کی وجہ سے ریاستی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں، ترجمان ن لیگ
لاہور ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غداری کے پرچے اربوں کے ڈاکے سے دھیان ہٹانے کیلئے ہیں، جس نے ملک کو ایٹمی(باقی صفحہ6بقیہ نمبر78)
قوت بنایا اس پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، ہمارے دور میں ترجیحات عوامی مسائل کے حل کیلئے تھیں۔ انہوں نے کہا مقابلہ کرنا ہے تو گوجرانوالہ کے میدان میں کریں، عمران خان خوف کی وجہ سے ریاستی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔جمعرات کو ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے سپاہی پورے پاکستان سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں بھر پور حصہ لے گی ۔ حکومت نے شہباز شریف کو گرفتار کر کے اپوزیشن جماعتوں کا کل جماعتی اعلامیہ کو مفلوج کرنے کی کوشش کی اور ذاتی انا و تسکین کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو کہہ کر گرفتار کروایا جبکہ وزیر اعظم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے کہا کہ میاں نواز شریف ، مریم نواز ، شہباز شریف کے خلاف دہستگردی کا مقدمہ بنایا جائے اور خواجہ آصف ، کیپٹن صفدر کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا جائے ، ڈی جی ایف آئی اے کے انکار کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ ہوا ہے ،نیب نیازی کٹھ جوڑ کے نتیجے میں آج ملک میں بجلی83 پیسے فی یونٹ مزید بڑھ گئی ہے ۔ جس کا سارا بوجھ عوام پر ہوگا ۔10 ارب روپے رواں ماہ غریب سے وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جائے ۔ معیشت کو تباہ کیا جائے ۔ جبکہ سیاسی رہنماؤں پر غداری کا پرچہ اس لئے کٹا ہے کہ عوام سے مہنگائی چھپائی جائے اور غداری کے الزامات اس لئے لگائے جاتے ہیں کہ بجلی ، گیس ، ادویات ، سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو چھپایا جائے۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ڈھول بجا کر لاؤڈسپیکر میں اعلان کر کے کیا جائے گا ۔
مریم اورنگزیب

شیئر کریں

Top