متاثرین زلزلہ کی بحالی کیلئے سر گرمیوں میں تیزی لائی جائے،لیاقت علی

laqiat-1.jpg

سکردو(بیورو رپورٹ) روندو کے زلزلہ متاثرین بے یارومددگار کئی ہفتوں سے اس شدید سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ستم ظریفی اس بات پر ہے کہ ضلعی انتظامیہ ان غریب متاثرین کے امداد کی بجائے تماشائی بنی ہوئی ہے جوکہ ان غریب متاثرین کے زخم پر نمک پاشی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار معروف قانوندان و رہنماپاکستان پیپلزپارٹی ایڈوکیٹ لیاقت علی اعظمی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شدید زلزلے سے7 روندو خصوصا گنجی کے عوام کو سخت متاثرہوئے ہی۔ عوام کی زندگی بھر کی کمائی سے بنائے گئے املاک کو نقصان پہنچے ہیں۔ مزید زلزلے کی خطرات کی وجہ سے عوام بوڑھے بچوں سمیت اس سردی کے عالم میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے۔ ایسی حالت میں ضلعی انتظامیہ کے سربراہان دو تین خیمے بھیج کر خواب خرگوش کی نیند سوئے ہیں ، انتظامیہ کا رویہ
قابل مذمت ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج نے ان متاثرین کی امدادکی ہے جوکہ قابل تعریف ہے اس سلسلے میں پاک فوج کا ہم شکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے ان متاثرین کی بحالی اور امداد کے سلسلے میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر امدادی سرگرمیوں میں تیزی لاجائے ورنہ ان کے خلاف عنقریب احتجاج کرینگے اور اس کی تمام ترذمہ داری انتظامیہ پر عائدہوگی۔

شیئر کریں

Top