ن لیگ کا عمران خان کے خلاف جوابی جلسوں کا فیصلہ

maryamnawazspeech.jpg

مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے جلسوں کے جواب میں متعدد جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف کی ہدایت پر جلسوں سے مریم نواز خطاب کریں گی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پے درپے کئی جلسوں کے جواب میں مسلم لیگ ن نے بھی اپنا بیانیہ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ جلسوں سے مریم نواز خطاب کریں گی۔

اس حوالے سے مریم نواز نے جلسوں کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ عید کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے۔

شیئر کریں

Top