وزیر اعظم کا چترال میں جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہونے والے محکمہ جنگلات کے ملازم کو خراج عقیدت

Fire1629532127-0.jpg

یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں، عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوجانے والے محکمہ جنگلات کے ملازم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں،ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 19اگست کو محکمہ جنگلات کا ایک اور ہیرو جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوگیا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جمشید اقبال نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا،اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top