وفاق میں عدم اعتماد کامیابی کے بعد صوبائی حکومت کا بھی تختہ الٹنا یقینی ہے،مہدی شاہ

123456-9.jpg

اسلام آباد(عارف سحاب )وفاق میں عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں پی ٹی آ ئی کی حکومت کا تختہ الٹنا یقینی ہے ۔ یہ باتیں سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے بادشمال سے گفتگو کرتے ہوئے کیں ۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ یہ تو طے ہے کہ یوتھیوں کا ستارہ گلگت بلتستان میں بھی گردش میں ہے ۔لوگ اس نا اہل حکومت سے تنگ ہیں ۔آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے تحریک انصاف کے کسی بھی دباو میں نہیں۔ وفاق میں میں تخت الٹنے کے بعد گلگت بلتستان میں کئی لوگوں کی نوکریوں کو خطرہ ہے ۔ گورنر گلگت بلتستان کون بنے گا یہ تو نہیں معلوم البتہ راجہ جلال کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے کہ گورنری بچانے کے لیے تحریک انصاف سے ہاتھ کرجائیں ۔ مشورہ دوں گا کہ راجہ جلال اپنی روایت نہ ہی دہرائیں تو بہتر ہوگا کیونکہ جس جماعت نے عزت دی اس کا بحران میں ساتھ چھوڑنا نہیں چاہیئے۔ سید مہدی شاہ نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری سیاست کا وہ برج ہے جس پر اس وقت ہر سیاسی جماعت ٹیک لگائے ہوئے ہے

شیئر کریں

Top