پارلیمنٹ میں نمائندگی،تاریخی پیکیج ملے گا(عبوری صوبے پرگلگت بلتستان اسمبلی سے قراردادپاس کی جائیگی،وزیراعلی

g6.jpg

اسلام آباد(بادشمال نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا ڈرافٹ مکمل کر لیا ہے آئندہ دودن تک محکمہ خزانہ اور محکمہ قانون سے اس ڈرافٹ پر مشاورت کر کے بہت جلد گلگت بلتستان اسمبلی سے متفقہ طور پر قرارداد پاس کرنے کے بعد سینیٹ میں جمع کیا جائے گا۔ بی اے پی کے سینیٹرز سے ملاقات ہوئی ان کی بڑی مہربانی ہے کہ انہوں نے عبوری آئینی صوبے پر ہماری حمایت کی۔ صوبائی حکومت کی کوشش یہی ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ آئین کے آرٹیکل 275میں ترمیم کر کے بنایا جائے تاکہ کشمیر مسلے پر کوئی اثر نہ پڑے آئینی صوبے کے لئے بنائی گئی ٹرانزیشنل کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے ہمارا ٹرانزیشنل پلان تیارہوچکاہے ماضی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عبوری آئینی صوبے سے متعلق عوام کو گمراہ کیا اب ہم اس حوالے سے تاریخی اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں عوام عبوری صوبے کے خلاف سازشیں کرنے والوں پر کان نہ دھرے۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ دبئی ایکسپو میں گلگت بلتستان کے مختلف شعبہ جات میں 32معاہدے ہوئے اب گلگت بلتستان میں سرمایہ کار آئیں گے جس میں سیاحت ،زراعت اور منرلز کے شعبے شامل ہیں گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران ہے دبئی ایکسپو میں پاور جنریٹ کرنے کے لئے معاہدے ہوئے ہیںگلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کار کام کرینگے مزید دو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائے جائیں گے۔گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے جس پیمانے پر کام ہو رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کو تاریخی پیکچ ملنے جارہا ہے، وزیراعلی گلگت بلتستان گلگت بلتستان کو اسمبلی و سینٹ میں نمائندگی ملے گی، وزیراعلی گلگت بلتستان یہ سب کچھ ہماری پارٹی قیادت کے وژن کی مرہون منت ہے۔ا پی ایم ڈویلپمنٹ پیکچ کے تحت انفراسٹرکچرز پر کام تیزی سے ہورہا ہے گلگت بلتستان اب عالمی سیاحتی حب بننے جارہا ہے۔ عبوری صوبہ کے قیام پربھی تیزی سے کام ہورہا ہے ۔

شیئر کریں

Top