‘پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی اضافہ منتقل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں’

269461_6087742_updates.jpg

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی اضافہ منتقل کرنے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ڈالرکی قدر 166یا 167 روپےہونی چاہیے، 8 سے 9 روپے سٹے بازلےکرجارہے ہیں، روپے کی تنزلی میں سٹے کا ہی ہاتھ ہے۔ سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی ترقی چاہیے جو 5 سال نہیں بلکہ 20 سال کے لیے ہو، آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے لیکن قوم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنے گی۔

مشیر خزانہ نے گھی انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپٹیشن کمیشن کو کارٹلائزیشن کے خلاف کارروائی کا کہا ہے۔

شیئر کریں

Top