چیف کورٹ نے دیوانی اور فوجداری نوعیت کے 32مقدمات نمٹادیئے

12345-628.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)گلگت بلتستان چیف کورٹ نے دیوانی اور فوجداری نوعیت کے 32مقدمات نمٹادیئے 6مقدمات کو قابل سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے چیف جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جوہر علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 25 مقدمات کوفیصلہ سنا کر نمٹایا 6مقدمات کو قابل سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹسز جاری کئے جبکہ جسٹس ملک عنایت الرحمن اور جسٹس راجہ شکیل احمد نے 5مقدمات کو نمٹائے واضع رہے کہ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس ملک عنایت الرحمن جسٹس جوہر علی خان اور جسٹس راجہ شکیل احمد پر مشتمل ڈویژن اور سنگل بینچز میں شیڈول کیمطابق کام جاری ہے

شیئر کریں

Top