آرمی پبلک سکول دیامر تھور کی تعمیر مکمل 23 مارچ کو افتتاح ہو گا

چلاس(بیوروچیف)آرمی پبلک سکول دیامر تھور کی تعمیر مکمل 23 مارچ کو افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔24 مارچ سے جماعت سوئم تا ہفتم طلبہ کو داخلے دئیے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں دیامر کی سیاسی قیادت ،عسکری حکام ،انتظامیہ،واپڈاحکام ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکام سمیت علما و عمائدین شریک ہوں گے ۔اے پی ایس سکول انتظامیہ کی جانب سے داخلہ فیس پر عوام کو 50 فیصد رعایت دی گئی ہے۔سکول انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے سکول میں بچوں کا داخلہ سوئم تا کلاس ہفتم جبکہ بچیوں کے لئے سوئم تا پنجم داخلہ مل سکے گا۔محدود نشستوں پر داخلہ دیا جارہا ہے 25 طلبہ پر مشتمل سیکشن ترتیب دیا جارہا ہے تاکہ بچے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جاسکے۔عوام دیامر نے اے پی ایس سکول کے قیام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج بالخصوص فورس کمانڈر کا شکریہ ادا کیا ہے۔جبکہ سکول کے قیام میں کردار ادا کرنے پرکمانڈر ٹاسک فورس دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ،سول ایڈمنسٹریشن ،ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ دیامر اور واپڈا حکام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔اور اسے علاقے سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

شیئر کریں

Top