ایڈیشنل چیف سیکرٹری کاسکردومیں ایفادمنصوبوں کادورہ

گلگت (بادشمال نیوز)ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جمالی نے سکردو میں ایکنامک ٹرنسفرمیشن اینشیٹیو کے مختلف منصبوں کا دورہ کیا، منصوبہ ایفاد کے مالی معاونت سے زرعی ترقی کے لئے شروع کیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کسانوں کے لئے دیئے گئے گرین ہاوسز، ویلیو ایڈیشن اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایفاد پروجیکٹ کے ریجنل انچارچ شاہد حسین اور بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر نورین مریم نے ایفاد کے منصوبوں نے متعلق بریفنگ دی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے زرعی مصنوعات کی ترقی کے لئے ایفاد کے منصوبوں کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کسانوں کی تربیت اور بنجر زمینوں کی آباد کاری کے جامع اور مربوط منصوبوں پر کام کرنے پر زور دیا،

شیئر کریں

Top