نئے ڈی ایف او شگرکومثالی ضلع بنائیں گے،خادم شگری

شگر(بادشمال نیوز) صدر شہید ذاکر حسین میموریل سوسائٹی شگر خادم حسین دلشاد نے کہا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر امتیاز احمد سے شگر کی عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہے۔اہم ڈی ایف او شگر کی جانب سے شگر کو کلین اینڈ گرین کیلئے کی جانے والے کوششوں کو سراہتے ہیں۔امید ہے وہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جنگلات کے حوالے سے شگر کو دیگر اضلاع کیلئے مثالی ضلع بنائیں گے۔انہوں نے نئے ڈی ایف او شگر کو شگر میں خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دلایا کہ شگر میں محکمہ جنگلات کیساتھ بھرپور تعائون کرتے ہوئے سرسبز پاکستان کی کواب کی تکمیل کیلئے بھرپور ساتھ دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ امتیاز احمد کا دیگر اضلاع میں کارکردگی شاندار ہے امید ہے شگر میں جنگلات کی تباہی کو بچانے اور سرسبز شگر کیلئے موصوف اپنے صلاحیتوں اور تجربے کا بھرپور استعمال کرینگے۔

شیئر کریں

Top