تنقید ہوتی ہے تو لطف اندوز ہوتا ہوں، محمد عامر

1234-23.jpg

کراچی(ویب ڈیسک)فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ مجھے چیلنجز پسند ہیں،تنقید ہوتی ہے تو لطف اندوز ہوتا ہوں اورتنقید کومثبت لیکرمحنت کرتا ہوں۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی کنگز کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ بطور کرکٹر ہمارا کام ہے کہ پرفارمنس پرتوجہ دیں۔ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ ہونے والی تنقید کا اپنی پرفارمنس سے جواب دوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیون میرے لیے اہم ہے۔ سیزن میں پرفارمنس دوں گا۔ ایک وقت میں ایک چیز کے متعلق ہی سوچتا ہوں باقی مستقبل کا فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اس وقت میری تمام تر توجہ پی ایس ایل پر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فینز مجھے دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں سپر لیگ میں ان کے سامنے ہوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ قومی کپتان بابر اعظم کا کراچی کنگز کی قیادت سنبھالنا خوش آند ہے، پی ایس ایل میں بھی ان کے قیادت کرنے سے ہماری ٹیم کو فادہ ہوگا۔ بابر اعظم کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ بولر کو مقابلوں سے پہلے پریکٹس ملنا اچھا ہے۔ وسیم اکرم ہمیشہ سے میرے آیڈیل رہے ہیں، جب بھی کوی مسلہ ہوتا ہے تووسیم اکرم سے رابطہ کرتا ہوں۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لیے نیک تمنایں ہیں۔ ویرات نے اپنے لییاور بھارت کیلیے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور ریٹارمنٹ لینا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

شیئر کریں

Top