محمد حسنین مشکوک بولنگ ایکشن پر بائیومکینک ٹیسٹ سے گزریں گے

1234-21.jpg

لاہور(ویب ڈیسک)بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں ہوگا۔سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ بولر کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔حسنین کے بولنگ ایکشن کا آج لاہور میں آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ میں میڈن ان اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں تھیں۔یہ بھی یاد رہے کہ سڈنی سکسرز کے کپتان نے محمد حسنین پر بال کو چپانے کا الزام بھی عائد کیا تھا تاہم امپائرز کو اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔

شیئر کریں

Top